ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت

شامی صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ اسماء کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت

Tue, 09 Mar 2021 12:48:36    S.O. News Service

دمشق ، 9؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) شامی صدر بشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسماء دونوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کووِڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ شامی صدر کے دفتر نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور ان کی مجموعی صحت بہتر ہے۔

بیان کے مطابق شامی صدر اور ان کی اہلیہ اب گھر میں تنہائی میں رہیں گے اور وہیں سے اپنے امور نمٹائیں گے۔ اسماء الاسد 2019ء میں چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی تھیں مگر اب وہ صحت مند ہیں۔

شام میں وسط فروری کے بعد کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شامی وزارتِ صحت نے ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محاذِ اوّل پر کام کرنے والے ورکروں کو ویکسین لگانے کا آغاز کیا تھا مگر اس کے باوجود ملک میں کیسوں میں اضافہ جاری ہے۔


Share: